Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میچز لاہور میں ہوں یا کراچی میں ہم خوش ہیں، لاہوریوں کے تاثرات

کراچی :پاکستان سپر لیگ کے لاہورسے کراچی منتقل ہونے والے میچز نے کراچی والوں کے وارے نیارے کر دئیے تاہم زندہ دلان لاہور نے بڑے دل کا مظاہرہ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق 10 مارچ کے ہونے والے میچ میں شائقین کرکٹ ایک ٹکٹ پر 2 میچز دیکھ سکیں گے۔ 10 مارچ کو ایک میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور دوسرا میچ قذافی اسٹیڈیم  لاہور میں شیڈول تھا۔ ایک میچ کے بعد شائقین کو باہر بھیجنا ممکن نہیں تھا۔ کورئیر ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد ٹکٹ کی فروخت کی جائےگی جبکہ لاہور میچز کے ٹکٹوں کے پیسے واپس کردیئے جائیں گے۔ امکان ہے کہ شائقین لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کا میچ مفت دیکھیں گے کہ اس کے ساتھ ساتھ کراچی میں جو شائقین میچز کے ٹکٹ حاصل نہیں کر سکے تھے۔ وہ اب مزید میچز کے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے۔ پی بی سی کی جانب سے کراچی میں ٹکٹوں کی فروخت کا نیا شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔ دریں اثناء میچز لاہور سے کراچی جانے پر لاہوریوں نے بڑے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ میچز لاہور میں ہوں یا کراچی میں ۔ انہیں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور دوسرے عالمی مقابلوں کی آمد سے زیادہ خوشی ہے۔ ہند نے ان کی خوشیاں برباد کرنے کی کوشش کی تاہم حکومت نے پی ایس ایل کا انعقاد یقینی بنا کر پاکستان کا مثبت چہرہ دنیا میں اجاگر کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ امید ہے تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ کر کھیلیں گے اور انٹرنیشنل کرکٹ بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ کراچی میں بھی شائقین کرکٹ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سیکیورٹی اداروں پر مکمل بھروسہ ہے ۔ امید ہے تمام میچز پرامن ماحول میں ہونگے۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: