بغداد۔۔۔ عراقی وزارت ہجرت و مہاجرین نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کے اخراج کے بعد آزاد کرائے گئے شہروں میں 40 لاکھ سے زیادہ عراقی واپس آگئے۔ وزارت نے اعلامیہ میں بتایا کہ ابھی تک 95 ہزار خاندان کیمپوں میں رہائش اختیار کئے ہوئے ہیں۔ وہ شہروں اور مکانات کی واپسی کی ہدایات کے منتظر ہیں۔