Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شراب کی 210بوتلیں لیجانے والے گرفتار

جدہ۔۔۔ مکہ مکرمہ ریجن میں روڈ سیکیورٹی فورس نے شراب کی 120بوتلیں لیجانے والے یمنی شہری کو گرفتار کرلیا۔اس نے شراب کی بوتلیں منتقل کرنے کیلئے اپنی نوعیت کا منفرد طریقہ کار اختیار کیا تھا۔اس نے شراب کی بوتلیں گاڑی کی ڈکی میں رکھیں اور گاڑی کو ونچ پر لاد دیا تھا۔روڈ سیکیورٹی فورس نے شبے کی بنیاد پر اسے روک کر گاڑی کی تلاشی لی تو اس سے شراب کی 120بوتلیں برآمد ہوئیں۔ ہر بوتل 2لیٹر والی تھی۔دوسری جانب سیکیورٹی فورس نے مکہ جدہ روڈ پر شبے کی بنیاد پر ایک پاکستانی کو روکا جس کی گاڑی سے شراب کی 90بوتلیں برآمد ہوئیں۔ دونوں کو متعلقہ اداروں کی تحویل میں دیدیا گیا۔ 
  

شیئر: