ریاض ۔۔۔ 12 اور 13مارچ کے دوران الثمامہ ایئرپورٹ پرسعودی بین الاقوامی فضائی نمائش کے موقع پر F15cٹائیفون اور C130 طیاروں کا شو ہوگا۔ سعودی ہواباز اپنی صلاحیتو ں کا مظاہرہ کرینگے۔ ایئر شو میں چار F15،4ٹورنیڈو اور فضا میں فیول فراہم کرنے والے طیارے بھی ہمراہ ہونگے جبکہ کنگ ایئر اور C130طیارے بھی ایئر شو میں شامل ہونگے۔