Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزیر اعظم کا دورہ گجرات،میٹرو ریل منصوبے کا افتتاح

احمد آباد۔۔۔وزیر اعظم نریندر مودی2روزہ دورے پر گجرات پہنچ گئے۔ اس دوران وہ احمد آباد میں میٹرو ریل کے پہلے مرحلے کا افتتاح اور دیگرپروگراموں میں شرکت کریں گے۔ مودی سب سے پہلے جام نگر کے جوڈھا میں سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے قابل بنانے والے پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ وہاں ایک اسپتال اور مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔بعد ازاںاحمد آباد میں وسترال اور ایپیرل پارک کے درمیان تعمیر میٹرو ریل کا افتتاح کرنے کے بعدچندلمحے ٹرین میں سفر بھی کریں گے۔ یہاں1200 بستروں پر مشتمل سول اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے۔ 5 مارچ کو وہ گاندھی نگر کے قریب تقریب میں شرکت کے بعد احمد آباد میں کارکنوں کے پنشن سے متعلق ’’پردھان منتری شرم جیوی ماندھن پیشن یوجنا ‘‘کا افتتاح کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سپریم کورٹ نے ’’نظم‘‘ سن کرسزائے موت ،عمر قید میں تبدیل کردی

شیئر: