لاہور... سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ اگر حالات اجازت دیتے تو حکومت کو مشکل میں ڈالنے کیلئے بہت کچھ کر سکتے تھے۔ ملک نازک دور سے گزر رہا ہے۔ اس لئے ابھی خاموش ہیں۔ موجودہ وفاقی حکومت سندھ اور بلوچستان کو مالی وسائل نہیں دے رہی۔ سابق صدر نے بلاول ہاوس لاہور میں پیپلزپارٹی پنجاب کے رہنماوں سے ملاقات کی ۔ زرداری نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت صوبوں کے حقوق غصب کر رہی ہے۔ وفاق سندھ اور بلوچستان کے مالی وسائل نہیں دے رہا ۔ملک نازک دور سے گزر رہا ہے ۔اس لئے ابھی ہم خاموش ہیں ۔اگر سیاست کرنے پر آئیں تو بہت اچھا کھیل سکتے ہیں ۔ملکی حالات ابھی ہمیں اجازت نہیں دے رہے کہ پارٹی سیاست کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد جنوبی پنجاب سے پنجاب بھر کے دوروں کا آغاز کروں گا۔