بھدوہی : جھونپڑی میں آگ لگنے سے ماں بیٹی ہلاک
بھدوہی۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع بھدوہی میں ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیاجس میں ماں بیٹی جل کر ہلاک ہوگئیں جبکہ شوہر بری طرح جھلس گیا۔ضلع کے گوپی گنج علاقے کے برنئی گاؤں میں رہنے والے رام لال کے اہل خانہ جھونپڑی میں موم بتی جلا کر سورہے تھے کہ اچانک آگ لگ گئی اور پوری جھونپڑی آگ کے شعلوں میں تبدیل ہوگئی۔ آگ لگتے ہی رام لال چھلانگ لگا کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا جبکہ اس کی اہلیہ ارملا اور بیٹی کریاآگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگئیں۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں جبکہ رام لال کوگوپی گنج اسپتال میں داخل کرادیا۔