Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ میں چاقو کے حملے بڑھ گئے

 لندن ....برطانیہ میں چاقو سے حملوں میں رواں ہفتے مزید2 نوجوان ہلاک ہو گئے ۔ یہ واقعات مانچسٹر اور لندن کے مضافات میں پیش آئے۔ برطانیہ میں رواں برس اب تک چاقو سے حملوں میں 24 افراد ہلاک ہو چکے ۔ پچھلے5 برسوں کے اعدادوشمار کے مطابق چاقو کے حملوں میں93 فیصد ٹین ایجر نشانہ بنے ہیں۔برطانوی وزیر داخلہ ساجد جاوید نے کہا کہ بلا مقصد تشدد کو روکنے کے سلسلے میں پولیس سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔ نوجوانوں کو قتل کیا جا رہا ہے۔ اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق اس طرح کے زیادہ تر حملے لندن کے نسبتا غریب علاقوں میں کیے گئے اور ان کی وجوہ میں ڈرگ گینگز کے درمیان دشمنی اور سوشل میڈیا پر طیش وغیرہ دلانا شامل ہیں۔

شیئر: