Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور ہند میں برف پگھلنے لگی

 
اسلام آباد... پاکستان اور ہند میں برف پگھلنے لگی ۔کشیدگی کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع ہو گئے۔پاکستان اور ہند کے سفارتکاروں میں رابطہ ہوا ہے ۔ پاکستان نے نئی دہلی میں ہائی کمشنر واپس بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ۔پاکستانی ہائی کمشنر سہیل محمود اسلام آباد میں مشاورت مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی جائیں گے۔ گزشتہ روز دفتر خارجہ میں ڈائریکٹر جنرل جنوبی ایشیا و سارک ڈاکٹر محمد فیصل نے قائمقام ہندوستانی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ مدعو کیا اور انہیںآگاہ کیا گیا کہ پاکستان کے ہائی کمشنر سہیل محمود مشاورت مکمل کرنے کے بعد نئی دہلی جائیں گے۔ کرتار پور راہداری سے متعلق معاہدے کے مسودے پر بات چیت کیلئے پاکستانی وفد 14مارچ کو نئی دہلی جبکہ ہندوستانی وفد 28مارچ کو اسلام آباد آئیگا۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ سطح پر ہفتہ وار رابطہ کیلئے بھی پر عزم ہے۔
 

شیئر: