Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودیوں کی روزگار تربیت کیلئے 6معاہدے

ریاض۔۔۔ فروغ افرادی قوت فنڈ (ہدف) نے سعودیوں کیلئے مختص 12 قسم کے تجارتی مراکز میں سامان فروخت کرنے کیلئے سعودی خواتین وحضرات کو ٹریننگ دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے 6معاہدے کرلئے گئے۔ معاہدوں کے تحت ہدف تبوک ایوان صنعت و تجارت ، الجوف ، القریات ، نجران ، جدہ اور جازان میں صنعت و تجارت کے ایوان ، سعودی خواتین و حضرات کو سامان فروخت کرنے کی تربیت دینگے اور انہیں روزگار بھی مہیا کرائینگے۔
 

شیئر: