Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین اور ہند 21فیصد سعودی برآمدات کے حصہ دار

ریاض۔۔۔ 2018ء کے دوران تیل کے ماسوا مجموعی سعودی برآمدات کا 21.1فیصد حصہ چین اور ہندوستان پہنچا۔سعودی عرب نے دونوں ملکوں کو کُل 49.83ارب ریال کا سامان برآمد کیا۔ تفصیلات کے مطابق 36.46ارب ریال چین اور 13.36ارب ریال کا سامان ہندوستان بھیجا گیا۔ سعودی عرب نے تیل کے ماسوا جو سامان برآمد کیا ہے وہ یا تو سعودی عرب میں پیدا ہوا یا تیار کیا گیا یا اس میں کوئی نہ کوئی اضافہ اندرون ملک کیا گیا۔
 

شیئر: