Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت:وزٹ ویزہ حاصل کرنے کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی قرار

کویت( محمد عرفان شفیق)کویت کے حالیہ اسمبلی کے اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ تارکین کو وزٹ ویزہ کے حصول کے لیے میڈیکل انشورنس لازماً کروانی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق تارکین وطن زیارتی ویزہ پر کویت آکر علاج معالجے کی سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس ضمن میں 2018 میں تقریبا 6،21،000 افراد نےاس سہولت استفادہ کیا۔ وزٹ ویزے پر کویت آکر علاج معالجے کی مفت سہولت حاصل کرنا وزارت صحت پر اضافی بوجھ ہے۔ اسمبلی نے اس کے متعلق اصولی فیصلہ کیا ہے تاہم آئندہ کے اجلاسوں میں اس بل کا مزید جائزہ لے کر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
 

شیئر: