Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ کی دوسری فتح، سری لنکا کو 113رنز سے ہرادیا

سنچورین:جنوبی افریقہ نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو 113 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔سری لنکا کے کپتان لیستھ ملنگا نے سنچورین میں ٹاس جیت کر میزبان جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو کوئنٹن ڈی کوک اور ہینڈرکس نے 91 رنز کا شاندار آغاز فراہم کرکے ان کی حکمت عملی ناکام بنا دی۔ہینڈرکس نے 41 گیندوں میں 29 رنز بنائے تاہم ڈی کوک نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 17 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70 گیندوں میں 94 رنز بنائے تاہم وہ سنچری مکمل نہ کرسکے اور پریرا کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔کپتان فاف ڈیوپلیسس نے بھی ذمہ دارانہ بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے 57 رنز بنائے اور پریرا نے ان کی وکٹیں اڑا دیں جس کے بعد ڈیوڈ ملر 25 رنز بنا سکے لیکن دیگر بلے باز مہمان بولرز کا ڈٹ کر مقابلہ نہ کرسکے۔سری لنکا کے بولرز نے ڈی کوک اور ڈیوپلیسس کی جانب سے بہترین آغاز کو اپنے حق میں بدل کر نسبتاً چھوٹے مجموعے تک محدود رکھا۔جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 46 ویں اوور کی پہلی گیند پر 251 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں، ملنگا اور ڈی سلوا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سری لنکا کی پہلی وکٹ 11 رنز پر اور دوسری 29 کے اسکور پر گری ، دونوں اوپنر ڈکویلا اور فرنانڈو آوٹ ہوگئے۔اوشادا فرنانڈو اور مینڈس نے اسکور کو 92 رنز تک پہنچایا لیکن مینڈس 24 رنز بنا کر رن آوٹ ہوگئے جس کے بعد مہمان ٹیم کی امیدیں دم توڑ گئیں حالانکہ ڈی سلوا نے 15 اور پریرا نے 23 رنز بنا کر ہدف کی جانب پیش قدمی کی رفتار بڑھا دی تھی۔عمران طاہر نے پریرا کوآوٹ کرکے جنوبی افریقہ کی جیت یقینی بنادی۔سری لنکا 33 ویں اوور میں 138 رنز پرآل آوٹ ہوگئی اور سیریز کا دوسرا میچ 113 رنز سے ہار گئی۔کوئنٹن ڈی کوک کو 94 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ کا قرار دیا گیا۔ سری لنکا نے ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقہ کو تاریخی شکست دی تھی۔پاکستانی امپائر علیم ڈار اس سیریز میں امپائرنگ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے وہ پی ایس ایل کے ایڈیشن 4میں جلوہ افروز نہیں۔افریقہ کو تاریخی شکست دی تھی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ  " اردو   نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: