Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یو پی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ نے رکن اسمبلی پرجوتے برسادیئے

لکھنؤ۔۔۔اتر پردیش کے ضلع سنت کبیر نگر میں منصوبہ کمیٹی کی میٹنگ میں بی جے پی رکن پارلیمنٹ شرد ترپاٹھی اور بی جے پی کے ہی رکن اسمبلی راکیش سنگھ کے درمیان مہنداول علاقے میں سڑک کے افتتاح کے موقع پر نصب کی جانیوالی سنگی تختی پر رکن پارلیمنٹ کا نام درج نہ ہونے پربحث شروع ہوگئی۔بات اس حد تک بڑھی کہ دونوں رہنما آپس میں دست و گریباں ہوگئے اوراسی دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے پاؤں سے جوتا نکال کر رکن اسمبلی پر برسانا شروع کر دیا۔جب تک لوگ شرد ترپاٹھی کو روکتے، اس وقت تک انھوں نے راکیش سنگھ کو 12,10جوتے جڑدیئے جس سے میٹنگ میں بھگدڑ مچ گئی۔وہاں موجود دونوں رہنماؤں کے حامیوں نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کرایا۔ اس واقعہ کے بعد رکن اسمبلی راکیش سنگھ نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پولیس اسٹیشن پہنچ کرشکایت درج کرائی اور رکن پارلیمنٹ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں:- - -  -محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے 87ہزار افراد کیخلاف کارروائی کا انتباہ

شیئر: