پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ کا عراقی کلب کے ساتھ معاہدہ
بغداد: پاکستان کے اسٹار پروفیشنل فٹبالر کلیم اللہ نے عراقی کلب کے ساتھ معاہدہ کرلیا۔ پاکستانی فٹبال ٹیم کے سابق کپتان اور غیر ملکی لیگز میں تسلسل کے ساتھ شرکت کرنے والے پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ نے عراقی فٹبال کلب کی جانب سے کھیلیں گے۔ قومی ٹیم میں شرکت کے حوالے سے نظرانداز کئے جانے والے پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ اس سے قبل ترکی کے ایک فٹبال کلب کی نمائندگی کر رہے تھے۔ یاد رہے کہ کلیم اللہ پروفیشنل فٹبال میں گول کرنے کی سنچری مکمل کرنے والے واحد پاکستانی فٹبالر ہیں۔عراقی کلب کے ساتھ انہوں نے 4 ماہ کا معاہدہ کیا ہے جس میں توسیع ممکن ہے ۔ اپنے نئے معاہدے پرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کلیم اللہ نے کہا ہے کہ عراقی کلب کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایشین فٹبال پریمیئر لیگ میں شرکت کا موقع ملے گا اور اپنی کارکردگی سے اس ایونٹ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ " اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں