Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اور آرمی چیف سے الجبیر کی ملاقات

راولپنڈی... وزیر اعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے جمعرات کو ملاقات کی ہے۔خطے کی موجودہ صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور اور پاک، سعودی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے ملاقات میں پاک ہند کشیدگی، علاقائی سیکیورٹی، خطے میں امن و امان کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی وزیر نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔ پاکستان کے لئے سعودی عرب کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ آرمی چیف نے مشکل حالات میں امن کوششوں پر سعودی وزیر مملکت کا شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر جنرل باجوہ نے کہاکہ سعودی عرب ہمیشہ سے پاکستان کا سچا دوست ثابت ہوا ہے۔ قبل ازیں سعودی وزیر مملکت نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کی۔

شیئر: