Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیرو مودی کا 100کروڑ کا بنگلہ دھماکے سےمنہدم کردیا گیا

ممبئی۔۔۔۔پنجاب نیشنل بینک میں 14ہزار کروڑ روپے کا گھپلہ کرکے بیرون ملک فرار ہونیوالے نیرو مودی کا مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ کے علی باغ میں واقع بنگلہ  منہدم کردیا گیا۔رائے گڑھ کے ضلع افسر سوریہ ونشی نے بتایا کہ نیرو کا بنگلہ دھماکہ سے منہدم کردیا گیا۔اس عالیشان بنگلے کی انہدامی کارروائی ضلع کلکٹریٹ کی نگرانی میں انجام دی گئی۔یہ ممبئی سے 90کلومیٹر کے دور کیہم بیچ پر واقع تھا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام قواعد و ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر بنگلہ تعمیر کیا گیا تھا ۔اس بنگلہ کو گرانے کی کارروائی گزشتہ ایک ماہ سے جاری تھی مگر عمارت اتنی مضبوط تھی کہ دیواروںمیں ڈائنامائٹ نصب کرکے دھماکہ سے اڑانا پڑا۔یہ بنگلہ 33ہزار مربع فٹ پرتقریباً100کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا۔ اس میں 100مربع فٹ پر سوئمنگ پول ،گارڈن اور درجنوں کمریبنے ہوئے تھے۔انہدامی کارروائی سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے نیرو کی7قیمتیں گاڑیاں ضبط کرلی تھیں جن میں  148کروڑ روپے مالیت کی رولس رائز کار بھی شامل ہے۔
مزید پڑھیں:- -  - -عالمی یوم خواتین :ایئر انڈیا کی 52پروازوں کی کمان خواتین کے ہاتھ میں

شیئر: