میکسیکو۔۔۔ دنیا کی قدیم تہذیبوں میں مایا تہذیب بڑی اہمیت رکھتی ہے۔ اس تہذیب کا علاقہ آج کے دور کے پیرو اور اسکے آس پاس کے کئی پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ بہرحال اس تہذیب کے بارے میں دنیا بھر میں نت نئے انکشافات اور تحریریں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں مگر اب اس حوالے سے تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ ماہرین آثار قدیمہ کی ایک ٹیم نے ایک ہزار سال یا اس سے زیادہ عرصہ پرانے ایک ایسے علاقے کاسراغ لگایا ہے جہاں آخری رسومات ادا کی جاتی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق میکسیکو کے غار سے برآمد ہونے والی چیزیں ایسی حالت میں ہیں جیسے انہیں کسی نے چھوا تک نہ ہو۔ برآمد ہونے والی چیزو ںمیں سرامک کے بنے ہوئے برتن ، سوختہ لاشوں کی باقیات ملی ہیں۔ جن میں ہڈیاں بطور خاص تعدا د میں زیادہ ہیں جبکہ بہت ساری جل کر تباہ ہونےوالی اشیاءبھی یہاں سے ملی ہیں۔ یہ ساری چیزیں مقامی لوگوں نے گزشتہ 50برس کے دوران دریافت کی ہیں او رماہرین آثار قدیمہ کا خیال ہے کہ ابھی تک یہاں بے شمار چیزیں موجود ہیں۔میکسیکو کا یہ غار مایا تہذیب کے قدیم شہر شیشن ایزا میں واقع ہے جو آبنائے یوکٹان کا حصہ ہے۔