سعودی عرب میانہ روی کا علمبردار ہے، مصری پادری
اسکندریہ۔۔۔۔مصر کے ساحلی شہر اسکندریہ میں پوپ تواضروس دوم کے ترجمان اور آرتھوڈک قبطی گرجا گھر کے پادری متی زکریہ عزیز نے کہا ہے کہ سعودی عرب میانہ روی کے علمبردار اسلام کا پرچار کررہا ہے۔ انتہا پسندی اور دہشتگردی سے پاک اسلام کی ترویج میں اسکا کردار شاندار ہے۔ وہ بیروت میں شاہ عبداللہ مرکز برائے مکالمہ بین المذاہب کے تحت عرب دنیا میں مذہبی اداروں اورقائدین کے درمیان تعاون اور مکالمے کی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔