Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گر گئی،5مزدور ہلاک

کراچی ...کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بوٹ بیسن میں زیر تعمیر عمارت میں مزدور شیشہ لگارہے تھے کہ لفٹ نیچے آگری ۔ مزدور لفٹ کے نیچے دب گئے ۔جاں بحق مزدوروں کی شناخت 30 سالہ عبدالرحمن، 21 سالہ محمد اسد، 32 سالہ فیصل اسلام، 29 سالہ ریاض خان اور30 سالہ ناصر سے ہوئی۔ ترجمان وزیر اعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے وا قعہ کا نوٹس لیکر کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ۔ واقعہ کے بعد عمارت اور اطراف کے علاقے کو بند کردیا گیا ۔
 

شیئر: