Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران خان اپنا غصہ مودی پر نکالیں،چوہدری نثار

راولپنڈی...سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعظم عمران خان کومشورہ دیا ہے کہ وہ دائیں بائیں والوں کی باتیں نہ سنیں۔وزیر اعظم کی چھاچھرو میں کی گئی تقریر افواج کےلئے بہتر نہیں۔اس وقت ملک کو اتفاق اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں۔عمران خان کا ہند کی منتیں کرنا اور یوٹرن لینے کا معاملہ سمجھ نہیں آیا۔ روات میں عوامی اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ملکی حالات کے حوالے سے خواہش اور جذبہ بھی ہوتا ہے۔اس وقت ملک کو اتفاق و اتحاد کی ضرورت ہے۔ میرا عمران خان کو مشورہ ہے قوم کو تقسیم نہ ہونے دیں سب کو یکجا کریں۔ اگر آپ کا غصہ اب بھی نہیں جا رہا تو وہ مودی پر نکالیں۔ گزشتہ روز چھاچھرو میں انکی تقریر پر حیرانگی ہوئی۔ وزیر اعظم کی تقریر ملک اور افواج کیلئے بہتر نہیں۔ فوج تب ہی لڑتی ہے جب اسے عوام سپورٹ کریں۔چوہدری نثارنے کہا کہ میں ان چند لوگوں میں ہوں جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو ہند سے خیر کی توقع نہیں۔ مودی جیسا شخص حکمران بن جائے تو درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ بی جے پی اور کانگریس کشمیر کو آزادی نہیں دے سکتے۔ ہمیں ہر وقت اپنے گھوڑے تیار رکھنے کی ضرورت ہے۔ انہورںنے کہاکہ میں بعض باتوں پر دل کھول کر بات کرنا چاہتا ہو ں۔ انہوں نے کہاکہ اچھے اور مثبت کام کرنے کا طریقہ بھی ہوتا ہے۔ 

شیئر: