Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اب اکنامک زون بن چکا ، علی زیدی

کراچی...وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ علی زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے سیکیورٹی زون تصور کیا جاتا تھا۔ اب اکنامک زون بن چکا ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے قدموں پر کھڑا ہوچکا ۔ ایک سوال پر علی زیدی نے کہا کہ اب پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوجانی چاہیے۔وزیر اعظم کی توجہ کرکٹ پر بھی ہے۔ انہوں نے وزرا کو کام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔پی ایس ایل سے متعلق انہوں نے کہا کہ میری پسندیدہ ٹیم وہی ہے جس میں کراچی کے کھلاڑی سب سے زیادہ ہیں۔

شیئر: