پاکستان نژاد برطانوی باکسر محمد علی کی کیریئر کی چوتھی فتح
لندن: پاکستان نژاد برطانوی باکسر محمد علی جو تاریخ کے پہلے ڈائبیٹک پروفیشنل باکسر ہیں انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر کی چوتھی فائٹ بھی جیت لی ہے۔برطانوی شہر بولٹن کے مکرون ا سٹیڈیم کے رنگ میں ہونے والی اس فائٹ میں دونوں باکسرز نے ایک دوسرے پر خوب مکے برسائے۔ شوگر کے مرض سے نبرد آزما باکسر محمد علی نے متعدد بار برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایم جے ہال کو ناک ڈاون بھی کیا تاہم فائٹ آخری راونڈ تک ہوئی اور پوائنٹس کی بنیاد پر پاکستان نژاد برٹش باکسرمحمد علی فاتح قرار پائے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی محمد علی اپنی ابتدائی تینوں پروفیشنل فائٹس میں حریفوں کو شکست دے چکے ہیں۔ ادھر فاتح باکسر محمد علی کا کہنا ہے کہ و ہ دنیا کے پہلے ڈائیبیٹک باکسنگ چیمپیئن بننا چاہتے ہیں اور اس کیلئے وہ 2020 میں مشکل حریف کو چیلنج کریں گے اور دنیا کے پہلے ڈائیبیٹک باکسنگ چیمپیئن بن کر اپنے آباو اجداد کے ملک پاکستان کا نام روشن کریں گے۔
کھیلوں کی مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں