Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایتھوپین طیارہ حادثہ،مرنیوالوں میں4ہندوستانی ،ایک سعودی شامل

  عدیس ابابا...ایتھوپین ایئر لائنز کا مسافر طیارہ عدیس ابابا سے نیروبی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہو گیا ۔157 افراد ہلاک ہوگئے۔ 149 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے۔ تمام افراد ہلاک ہو گئے ،کوئی زندہ نہیں بچا۔ اتوار کی صبح طیارے نے عدیس ابابا ایئرپورٹ سے ٹیک آف کے کچھ منٹ بعد ہی اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔ ایتھوپین وزیر اعظم ایبی احمد نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر حادثے کی اطلاع دی ۔ بوئنگ نے بیان میں کہا کہ کمپنی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہی ہے۔ 737 میکس-8 طیارہ حادثے کا شکار ہوا ۔ ایتھوپین ایئر لائنز کے فضائی بیڑے میں اسے گذشتہ سال شامل کیا گیا تھا۔دریں اثناء مرنے والے مسافروں میں 35 ممالک کے شہری ہیں ۔ 4 ہندوستانی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 32 مسافر کینیا سے تھے۔ کینیڈاکے 18، ایتھوپیا کے9، چین، اٹلی اور امریکہ کے8 ، فرانس اور برطانیہ کے7 ، مصر کے 6، جرمنی کے5، سلوواکیہ کے 4، آسٹریلیا، روس اور سویڈن کے3 ، اسپین، اسرائیل، مراکش اور پولینڈ کے 2،2 شہری اس حادثے میں ہلاک ہوئے۔ بیلجیئم، جبوتی، انڈونیشیا، آئر لینڈ، موزنبیق، ناروے، رونڈا، سعودی عرب، سوڈان، صومالیہ، سربیا، ٹوگو، یوگنڈا، یمن، نیپال اور نائیجیریا کا ایک ایک شہری شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایک مسافر اقوام متحدہ کا پاسپورٹ ہولڈر تھا۔و اضح رہے کہ 5 ماہ قبل اسی ماڈل کا ایک طیارہ انڈونیشیا کے قریب سمندر میں گر کر تباہ ہوا تھا۔ اس پر 190 افراد سوار تھے۔

شیئر: