Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حرم شریف میں ژالہ باری

مکہ مکرمہ ۔۔۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب ژالہ باری نے مسجد الحرام کے زائرین میں اطمینان ، سکون اور خوشی کی لہر دوڑا دی۔ ایک طرف ژالہ باری ہورہی تھی ساتھ ہی ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ چل رہا تھا اور دوسری جانب زائرین خوشگوار موسم اور ماحول میں اللہ تعالیٰ کے حضور گڑگڑا کر اس سے رحمت اور مغفرت کی دعائیں کررہے تھے۔ القرآن الکریم چینل نے ژالہ باری اور اس موقع پر مسجد الحرام کے زائرین کی رقت آمیز دعاﺅں کے مناطر دنیا بھر کے ناظرین کو براہ راست دکھائے۔ 
 

شیئر: