پنوں عاقل...پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت پریشان ہے کہ اپوزیشن کو کیسے جیل میں ڈالے۔وہ چاہتے ہیں سب کوجیل بھیج کراکیلے اسمبلی میں بیٹھ جائیں۔ پنوں عاقل میں سرکاری اسپتال کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جیل جانے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔ضیا الحق کا مقابلہ کیاہے،فواد چوہدری توکچھ بھی نہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت پریشان ہے کہ اپوزیشن کو کیسے جیل میں ڈالے۔ان کا خیال ہے کہ اپوزیشن کو جیل میں ڈال کراکیلے بیٹھ جائیں۔انہوںنے وفاقی وزیر اطلاعات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حامد خان نے جو الفاظ فوادچوہدری کیلئے انہیں ڈوب مرنا چاہیے۔ اگر میری پارٹی کاکوئی شخص میرے لئے ےہ الفاظ کہتا تومیں خود کشی کرلیتا۔