Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں شمسی توانائی کے 7 منصوبے

ریاض۔۔۔۔ سعودی وزارت توانائی و صنعت و معدنیات 1.52 گیگاواٹ بجلی تیار کرنے والے 7 شمسی توانائی کے منصوبے قائم کرے گی۔ ٹینڈر طلب کرلئے ہیں۔ وزیر توانائی خالد الفالح نے اس حوالے سے تاکید کی ہے کہ صرف انہیں کمپنیوں کے ٹینڈر قابل قبول ہونگے جن کا تجدد پذیر توانائی منصوبوں میں ریکارڈ صاف شفاف ہوگا۔ ان منصوبوں پر 1.51 ارب ڈالر براہ راست لگائے جائیں گے۔ یہ منصوبے چھوٹے اور بڑے دونوں ہونگے۔ 100 میگا واٹ اور اس سے زیادہ توانائی پیدا کرنے والے بڑے اور 100 میگاواٹ سے کم توانائی پیدا کرنے والے چھوٹے منصوبے شمار ہونگے۔ دریں اثناء الفالح نے پیر کو شمسی توانائی کیلئے سکاکا اسٹیشن منصوبے کا دورہ کیا۔ یہ مملکت میں اپنی نوعیت کا پہلا اسٹیشن ہے۔ اس کی پیداوار 300 میگاواٹ ہوگی۔ 

شیئر: