العلاء۔۔۔ العلاءکمشنری کے ماتحت " مغیراء" قریے میں پیر کو ایک گاڑی اور اسکول بس کے درمیان تصادم سے 5 طلبہ جاں بحق ہوگئے ان میں سے تین سگے بھائی تھے۔ 2 طالب علم زخمی بھی ہوئے۔ حادثہ کی اطلاع پورے قریے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ ہرکس و ناکس رنج و الم کی تصویر بن گیا۔ گاڑی ایک 17 سالہ طالب علم چلا رہا تھا ۔ وہ پرائمری اسکول میں زیر تعلیم اپنے دو بھائیوں سمیت حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔ اسکول بس میں کوئی اور طالب علم متاثر نہیں ہوا۔ العلاء محکمہ تعلیم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے جاں بحق ہونےو الوں کے اعزہ سے تعزیت و ہمدردی کااظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے زخمیوں کی شفایابی کی دعا کی۔