ریاض ۔۔۔ سعودی محکمہ کسٹم نے بتایا ہے کہ نجی استعمال کیلئے کوئی بھی شخص بیرون مملکت سے 5کلو سے زیادہ شہد لانے کا مجاز نہیں۔ آن لائن استفسار کیا گیا تھا کہ آن لائن انٹرنیشنل تجارتی مراکز سے کتنا شہد طلب کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ کسٹم نے ٹویٹر پر اپنے اکاﺅنٹ میں اسکا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شخص نجی استعمال کیلئے زیادہ سے زیادہ 5کلو شہد درآمد کرسکتا ہے۔ اس سے زیادہ مقدار کاروبار کے دائرے میں آئیگی اور اسکے لئے سجل تجاری کا ہونا ضروری ہے۔