Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گجرات کے ضلع کچھ میں5ہزار سال قدیم انسانی ڈھانچہ دریافت

گجرات۔۔۔۔۔ریاست گجرات میں ضلع کچھ سے تقریباً360کلو میٹر کے فاصلے پرواقع دھولا ویرا کے کھٹیاگاؤں میں کھدائی کے دوران 250قبریں دریافت ہوئیں جوتقریبا 5ہزار سال قدیم ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ ہزاروں سال قبل اس علاقے میں انسانوں کی بڑی تعداد آباد تھی۔ضلع کچھ کے کھٹیا گاؤں میں کھدائی کا کام کچھ یونیورسٹی اور کیرل یونیورسٹی کے اشتراک سے کیا گیاجہاں 4600اور5200سال پراناقبرستان دریافت ہوا ۔ یہ 300x300مربع میٹر پر محیط ہے۔اب تک26قبروں کی کھدائی کا کام مکمل کیا جاچکا ہے ان میں طویل ترین قبر6.9میٹر جبکہ سب سے چھوٹی قبر1.2میٹرلمبی ہے۔
قبروں کی کھدائی کے دوران 6فٹ طویل انسانی ڈھانچہ بھی برآمد ہوا۔کچھ یونیورسٹی کے شعبہ آثار قدیمہ کے چیف سریش بھنڈاری نے بتایا کہ برآمد شدہ انسانی ڈھانچہ کیرل یونیورسٹی منتقل کردیا گیا جہاں اس کی جنس اور مرنے کے اسباب سے متعلق معلومات حاصل کی جائیں گی۔گجرات میں دریافت ہونیوالایہ  پہلاقدیم ترین قبرستان ہے ،اس سے قبل دریافت ہونیوالے قبرستان مکمل دائرہ نما یا نصف دائرے والے تھے۔
ان قبروں سے انسانوں اور جانوروں کے ڈھانچے ، کڑے، چکیاں ، پتھر ، سیپ اور دھار دار آلات برآمد ہوئے تھے۔ایک قبر میں زیادہ سے زیادہ19اور کم از کم 3مٹی کے برتن میت کے پیروں کے پاس رکھے ہوئے تھے ۔سریش بھنڈاری نے بتایا کہ کھدائی کے دوران مٹی کے برتن، پتھر اور دیگر اشیاء برآمد ہوئیں۔
کیمیائی تحقیقات سےاس بات کا علم ہو سکے گا کہ قدیم زمانے کے لوگوں نے برتن سازی اور دیگر آلات کی تیاری میں کون سا مادہ استعمال کیا تھا۔تمام لیباریٹریزمیں تحقیقات کے بعد کھٹیا میں قدیم زمانے سے آباد لوگوں کی آباواجداد کے بارے میں تاریخی معلومات میں مزید اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:- - - - -دہلی : جائیداد کی خاطر بیٹی نے والدین کو قتل کردیا

شیئر: