Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آپ کا واٹس ایپ بلاک ہونے تو نہیں جا رہا؟

واٹس ایپ کی جانب سے تھرڈ پارٹی واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کےلئے بڑا اعلان کر دیا گیا ہے۔اگر آپ واٹس ایپ کے آفیشل کی بجائے تھرڈ پارٹی ورژن کو استعمال کرتے ہیں تو اس پلیٹ فارم میں آپ کے اکاﺅنٹ کو پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ واٹس ایپ کے مطابق ایسے افراد جو اس ایپ کے آفیشل کی بجائے تھرڈ پارٹی ورژن جیسے واٹس ایپ پلس اور جی بی واٹس ایپ استعمال کرتے ہیں، ان کے اکاﺅنٹ کو عارضی پابندی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ پابندی کی وجہ یہ ہے کہ کمپنی تھرڈ پارٹی ایپس کی سیکیورٹی پالیسیوں کو درست قرار نہیں دیتی۔ واضح رہے کہ تھرڈ پارٹی واٹس ایپ رکھنے والے اکاﺅنٹس کو مستقبل پابندی کا سامنا نہیں ہوگا البتہ صارفین کو آفیشل واٹس ایپ پر سوئچ ہونا ہوگا جس کےلئے اس تھرڈ پارٹی ایپ میں موجود اپنے چیٹ ڈیٹا کا بیک اپ بنانا ہوگا۔
 

شیئر: