ویوو کمپنی کا کانسیپٹ فون متعارف
ویوو کمپنی کی جانب سے ویوو ایپکس 2019 اسمارٹ فون پیش کیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کے پچھلے سال متعارف کرائے گئے کانسیپٹ فون کا بہتر ماڈل ہے اور اس میں گزشتہ سال کے کانسیپٹ ڈیزائن کو مزید آگے بڑھایا ہے۔ کمپنی اس فون کو ہانگ کانگ میں منعقدہ ایونٹ کے دوران پیش کیا ہے۔ اس فون میں کسی فزیکل بٹن کو جگہ نہیں دی گئی بلکہ فزیکل بٹنز کو پریشر سنسرز سے بدل دیا ہے۔ یو ایس بی پورٹ کی جگہ ایک مقناطیسی کنکٹر یا میگ پورٹ کو دی گئی ہے جسے فون چارج کرنے کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ فون کا پورا ڈسپلے فنگر پرنٹ سنسر کے طور پر کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 13 اور 12 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے جبکہ بیٹری محض 2000 ایم اے ایچ پاور کی ہے۔ اس کے علاوہ فون میں کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 12 جی بی ریم، 512 جی بی اسٹوریج، 5 جی کنکٹویٹی اور چیمبر کولنگ ٹیکنالوجی بھی دی گئی ہے۔ فون میں کوئی سم کارڈ سلاٹ نہیں بلکہ اس کی جگہ ای سم کا استعمال کرنا ہوگا۔کمپنی نے اسے مستقبل کا فون قرار دیا ہے جس میں کئی نئی ٹیکنالوجیز کو شامل کیا گیا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا فون بنانا ممکن ہے جس میں ایک سوراخ یا بٹن بھی نہ ہو۔