Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نشے میں دھت دولہا سے دلہن کا شادی سے انکار

پٹنہ۔۔۔۔۔بہار کے ضلع چھپرا میں دلہن نے شادی سے اس وقت انکار کردیا جب دولہا نشے میں دھت ہوکر شادی ہال پہنچا ۔دلہن کے والد نے بتایا کہ دولہا (ببلو کمار) انتہائی نشے کے عالم  اسٹیج پرلڑکھڑا رہا تھا، شادی کی رسمیں صحیح طریقے سے انجام نہیں دینے سے قاصرتھا۔اس کی نامناسب حرکات دیکھ کربیٹی ناراض ہوگئی اورشادی سے انکار کرتے ہوئے اسٹیج سے نیچے اتر گئی۔شادی کی تقریب میں موجود باراتیوں اور مہمانوں میں کھلبلی مچ گئی۔دونوں فریقوں نے رات بھر دلہن کو منانے کی کوششیں کیں تاہم دلہن شادی سے انکار کے فیصلے پر اٹل رہی بالآخر بارات بغیر دلہن واپس چلی گئی۔گاؤں والوں نے بتایا کہ جہیز کی ساری رقم دولہا کے گھروالوں سے واپس لینے کے بعد بارات جانے کی اجازت دی گئی۔
مزید پڑھیں:-  - - - -کانپور : زہریلی شراب پینے سے 7افراد ہلاک

 

شیئر: