Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں 23.43 فیصدکمی

ریاض۔۔۔ محکمہ ٹریفک نے اعلان کیا ہے کہ 1438 اور 1439 ھ کے درمیان سعودی عرب میں ٹریفک حادثات میں 23.43 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 1438 کے دوران 460488 حادثات ہوئے جبکہ 1439 ھ میں 352464 حادثات ریکارڈ کئے گئے اس طرح 107824 حادثات کم ہوئے۔ عاجل کے مطابق محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ ایک طرف مسلسل آگہی مہم اور دوسری جانب جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک خلاف ورزیوں کے اندراج کی بدولت مذکورہ نتائج حاصل ہوئے۔ اموات میں 19.5 فیصد کمی ہوئی۔ 1438ھ میں 7489 اموات ہوئی تھیں جبکہ 1439 ھ میں 6025 اموات ہوئیں۔ زخمیوں کی شرح بھی 8.98 فیصد کم ہوئی۔ 

شیئر: