پاک، ہند کشیدگی کے بعد انتہا پسند ہندوﺅں کو بالی وڈ سے وابستہ مسلمان فنکاروں پر پاکستان مخالف بیان دینے کے لئے دباﺅڈالنے کا ٹاسک مل گیا۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ بالی وڈ کے بہت سے مسلمان فنکاروں کو براہ راست اور نامعلوم فون نمبرز سے کالز کے ذریعے دھمکایا جارہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ پاکستان مخالف بیان دیں۔ دوسری جانب انتہا پسند ہندوﺅں کے رہنماﺅں کی جانب سے شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کو بھی پیغامات پہنچا دیئے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ہندوستانی میڈیا نے بھی اپنے پروگراموں کے ذریعے مسلم سیاستدانوں،علماءاور کشمیری رہنماﺅں کو غدار ظاہر کرنے کی ٹھان لی ہے۔پاکستان مخالف مہم کے باعث دنیا بھر میں ہندوستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اس کے باوجود مودی سرکار آئندہ انتخابات میں ” جیت “کے لئے اینٹی مسلم اور اینٹی پاکستان کارڈ استعمال کرنے کے لئے اپنی حکمت عملی پر کارفرما ہے۔