نامور گلوکارجواد احمد نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی پارٹی ملک کے 99فیصد عوام کیلئے بنائی ہے۔ اس میں کوئی جاگیردار اور سرمایہ دار شامل نہیں۔ یہ ایک عام آدمی کی بات کرنے والی سیاسی جماعت ہے جس کی فنڈنگ بھی اپنی جیب سے کرتا ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں جواد احمد نے کہا کہ اشرافیہ نے نہ صرف اس ملک کو یر غمال بنا رکھا ہے بلکہ غریبوں کے حقوق بھی غصب کر رکھے ہیں ۔ عمران خان 400کنال کے گھر میں رہتے ہیں حالانکہ ان کی ضروریات ایک کنال کے گھر میں پوری ہو سکتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ میری وزیر اعظم یا وزیر اعلیٰ بننے کی خواہش نہیں بلکہ میں لوگوں کو شعور دینا چاہتا ہوں کہ وہ اپنے حقوق کو پہچانیں اور حکمرانوں سے ان کا تقاضا کریں۔انہوںنے کہا کہ میں شعراءکا کلام پڑھنے کے بعد خود بھی شاعری کرنے لگاہوں ۔