Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویوو ایکس 27 فون کے ٹیزر جاری

ویوو کمپنی کے اسمارٹ فون ایکس 27 کے مختلف ٹیزر جاری کئے گئے ہیں جن سے فون کی خصوصیات کے بارے میں بڑی حد تک اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ فون کی سب سے اہم خاصیت اس میں 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کا ہونا ہے۔ فون کی پشت پر ٹرپل کیمرہ سیٹ اپ دیا جائے گا جس کا پرائمری کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہوگا۔ وائیڈ اینگل موڈ اور نائٹ ویو موڈ کو بھی فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ 4000 ملی ایمپیئر آورز کی بڑی بیٹری بھی اس فون کا حصہ ہو گی۔ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کو بھی اسمارٹ فون کا حصہ بنایا جائے گا۔ فون اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کو 3 مختلف ماڈلز میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ فون کی ابتدائی قیمت 3298 یوآن ہوگی اور اسے 19 مارچ کو باقاعدہ لانچ کر دیا جائے گا۔
 

شیئر: