پارک سے لاپتہ ہونے والا بچہ گھر کے صندوق میں مردہ پایاگیا
ریاض- - - - - الجبیل انڈسٹریل سٹی میں ایک بچہ گھر میں صندوق کے اندر دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گیا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو کلپ نے افسردگی پھیلا دی۔ سبق کے مطابق بچہ والدین کے ہمراہ ایک پارک میں سیر کیلئے گیا تھا۔ والدین اس سے غافل ہو گئے ۔ آخر میں اسے تلاش کیا گیا تو پارک او راس کے اطراف میں کہیں نہیں ملا۔ بچے کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں ۔ ناظرین سے بچے کی تلاش میں مدد کی اپیل کی گئی۔ تاہم والدین بچے کو گھر میں صندوق کے اندر مردہ پا کر بھونچکے رہ گئے۔ باپ نے بتایا کہ الجبیل میں اس کی نماز جنازہ عصر بعد پڑھ لی گئی۔