15مارچ 2019 جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی اخبار الشرق الاوسط کی شہ سرخیاں
٭الجزائر کے حکام نے محدود المیعاد حکومت کی پیشکش کردی۔اپوزیشن کا پیشکش قبول کرنے سے انکار ،بوتفلیقہ فارمولے کا جواب آج جمعہ کو عوامی مظاہرے دینگے۔
٭شام کے مستقبل سے متعلق برسلز میں ہونیوالی کانفرنس میں شامی عوام کو سیاسی و مالی مدد کی یقین دہانی کردی
٭سعودی عرب عدلیہ کی خود مختاری پر قائم ، کسی کو بھی اندرونی امور میں مداخلت کی اجازت نہ دینے کا عزم
٭شامی پناہ گزینوں کا بحران لبنان کے استحکام کیلئے خطرہ بن رہا ہے، سعد الحریری کا انتباہ
٭سوڈان کی حکومت نے حلف وفاداری اٹھالیا۔موافق مخالف رد عمل جاری
٭ایران کی تخریبی سرگرمیاں تنازعات کے تصفیے کی عالمی مساعی کو سبوتاژ کررہی ہیں، امریکی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کیلئے پیغام
٭انسانی حقوق سے متعلق امریکی وزارت خارجہ کی رپورٹ غیر اصولی ہے ، مصر
٭آئندہ ماہ پارلیمنٹ کی خالی نشستیں پُر کردی جائیں گی، حوثیوں کا اعلان
٭یمنی فوج کی حرض اور الجوف میں پیشرفت، تعز میں حوثیوں کے حملے پسپا کردیئے گئے