اوپو کمپنی ایک اور بجٹ اسمارٹ فون متعارف کرانے کو تیار
اوپو کمپنی جلد اے 1 سیریز کا ایک اور بجٹ فون متعارف کرانے جا رہی ہے۔ سیریز کا اگلا سمارٹ فون اے1 کے نام سے متعارف ہوگا اور اس میں ہیلیو پی 22 پروسیسر اور 2 جی بی ریم دیا جائے گا۔فون میں 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا اور یہ اینڈرائڈ پائی آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرے گا۔ اسمارٹ فون کا ڈسپلے 6 انچ کا ہو گیا اور اس میں واٹر ڈراپ نوچ ا سٹائل دیا جائے گا۔ فون کی پشت پر ایک ہی کیمرے کو جگہ دی جائے گی۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپیئر آورز کی ہو گی۔فون کو کالے اور سرخ رنگ میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔