چھتیس گڑھ : کار اور ٹرک میں تصادم ،4افراد ہلاک
کوندا گاؤں۔۔۔۔چھتیس گڑھ کے ضلع کونداگاؤں میں واقع شاہراہ پر ایک کارتیز رفتار ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے کار کے پرخچے اڑ گئے۔کارمیں 9افراد سوار تھے،تصادم اتنا شدید تھا کہ موقع پر ہی 2افراد ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے ۔امر اجالا ویب سائٹ کے مطابق دودھ گاؤں کے قریب ٹرک کواوور ٹیک کرتے ہوئے کار ٹرک سے ٹکرا گئی ۔ٹرک اسے تقریباً8میٹر تک گھسیٹتا ہوا چلا گیا۔حادثہ کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کوکار سے نکال کر اسپتال پہنچایا جہاں علاج کے دوران 2افراد دم توڑ گئے۔ کوندا کے ضلع افسر این ٹیکم نے مرنیوالوں کے لواحقین کو فی کس 25ہزار روپے بطور معاوضہ دینے کا اعلان کیا اور زخمیوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی۔پولیس نے لاشیں قبضے میں لیکرپوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کردیں اور رپورٹ درج کرکے ٹرک ڈرائیور کو گرفتارکرنے کی کارروائی شرو ع کردی۔