Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جازان:2منزلہ مکان میں آتشزدگی، بچہ جاں بحق

جازان۔۔۔ ضمد کمشنری میں واقع ایک مکان میں آگ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔ جازان محکمہ شہری دفاع کے ترجمان یحییٰ القحطانی نے بتایا کہ مکان دو منزلہ تھا ، پہلی منزل میں آگ لگ گئی تھی ۔ اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور مکان میں پھنسے6 افراد کو بچالیا گیا۔ وہ دھواں کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ انہیں ہلال احمر کے ذریعے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ پر قابو پانے کے بعد معلوم ہوا کہ ایک بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔ 

شیئر: