پیرس /لندن...نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔برطانوی ٹی وی کے مطابق آسٹریلوی دہشت گرد کی جانب سے مئیر لندن صادق خان کو دھمکی سامنے آنے پر برطانوی حکام نے ملزم کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات شروع کیں۔فرانسیسی حکام بھی تحقیق کررہے ہیں کہ دورہ فرانس کے موقع پر دہشتگرد برینٹن نے کسی مقامی انتہاپسند سے رابطہ تو نہیں کیا تھا۔نیوزی لینڈکی مساجد پر حملہ کرنے والے دہشتگرد کے برطانوی انتہاپسندوں سے تعلق کی تحقیقات برطانیہ کی خفیہ ایجنسی ایم آئی فائیو کررہی ہے۔ مساجد پر حملہ کرنے والے نے منشور میں لندن مئیر صادق خان کو بھی دھمکی دی تھی اور برطانیہ میں دہشتگرد حملوں کی بات کی گئیہے۔ دورہ یورپ کے دوران آسٹریلوی دہشتگرد برطانیہ بھی آیا تھا اور 2017ءمیں 15 دن تک برطانیہ میں قیام کیا تھا۔صدارتی انتخاب کے موقع پر دہشتگرد نے فرانس کا بھی دورہ کیا تھا۔ جب انتہائی دائیں بازوکی لیڈرماغی لاپن کے جیتنے کے امکانات تھے۔کیوی حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے سلسلے میں وہ کئی دیگر ممالک سے بھی رابطے میں ہیں۔