لاہور...محکمہ داخلہ کی اجازت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاون کی تحقیقات کےلئے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم ( جے آئی ٹی ) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کا بیان قلمبند کرنے کے لئے پیر کو کوٹ لکھپت جیل جائے گی ۔ اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں جے آئی ٹی کے اراکین کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے سوالات کریں گے ۔علاوہ ازیں جے آئی ٹی نے سابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کو بھی پیر کو طلب کر رکھا ہے ۔ شہباز شریف کی جانب سے جے آئی ٹی کو اپنا تحریری بیان بھجوایا گیا تھا تاہم جے آئی ٹی ممبران کا کہنا ہے کہ تحریر ی بیان کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے ۔