Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راجہ علی اعجاز سمیت 13 سفراءنے شاہ سلمان کو اسناد سفارت پیش کردیں

ریاض( واس/ ذکاءاللہ محسن) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے سفیر پاکستان راجہ اعجاز علی سمیت 13 برادر اور دوست ممالک کے سفراءسے اتوار کو ریاض کے قصر یمامہ میں اسناد سفارت وصول کیں۔ سیرالیون، ویتنام، سوڈان، کویت، کینیا، ماریطانیہ اور برازیل کے سفراءشامل تھے۔ شاہ سلمان نے تمام سفراءکو برادر اور دوست ممالک کے قائدین کیلئے خیرسگالی کا پیغام حوالے کیا اور ان کے ساتھ مملکت کے تعلقات مزید مضبوط بنانے کی آرزو بھی ظاہر کی۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے خادم حرمین شریفین کو وزیراعظم عمران خان اور صدر عارف علوی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ شاہ سلمان نے آرزو ظاہر کی کہ سفیر پاکستان برادر ملک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے لے جانے کے سلسلے میں کامیاب مساعی سفر کریں گے۔ 

شیئر: