سینے کے امراض کے ماہر کو سعودیوں کا خراج عقیدت
ریاض ۔۔۔ سیکڑوں سعودیوں نے سوشل میڈیا پر سینے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر اسماعیل رسلان کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ 97 برس کی عمر پاکر انکا انتقال ریاض میں ہوا۔ انہوں نے 60برس تک ریاض سمیت سعودی عرب کے طول و عرض میں موجود سینے کے امراض میں مبتلا افراد کا علاج کیا تھا۔ انکی نماز جنازہ ام الحمام کی ملک خالد مسجد میں ادا کی گئی۔ سعودیوں نے اپنے ٹویٹ میں تحریر کیا کہ ڈاکٹر اسماعیل رسلان اپنے پیشے کےلئے انتہائی مخلص تھے۔ انکے کلینک میں مریض ہمیشہ بھرے رہتے تاہم وہ ہر مریض کو انتہائی محبت سے سنا کرتے تھے۔ وہ امراض کی تشخیص میں لاجواب تھے۔ انکے ہاتھوں سیکڑوں لوگ شفایاب ہوئے۔ و ہ غریبوں کا طبی معائنہ مفت کیا کرتے تھے۔ انکی دوا کے اخراجات جیب خاص سے پیش کیاکرتے تھے۔