Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ کا واقعہ پوری دنیا کیلئے انتباہ ہے، پرینکاگاندھی

        لکھنؤ۔۔۔  کانگریس کی جنرل سیکریٹری اورمشرقی یوپی کی انچارج پرینکا گاندھی نےنیوزی لینڈ کی2مساجد میں ہونیوالی فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئےٹویٹر پرتحریر کیا کہ
نیوزی لینڈ کی ہولناک دہشتگردی پوری دنیا کیلئے انتباہ ہے، نفرت کبھی اچھی نہیں ہوتی، میں سانحہ میں ہلاک ہونیوالوں اور ان کے افرادخاندان کے غم میں شریک ہوں، میں چاہتی ہوں کہ اس بھیانک جرم سے جو دوسرے لاکھوں افراد پریشان ہوئے ہیں، قدرت انہیں ہمت عطاکرے۔
واضح رہے کہ پرینکا گاندھی نے 23 جنوری 2019 کوسرگرم سیاست میں قدم رکھا ۔ اتر پردیش میں کانگریس کو مستحکم کرنے کیلئے راہول گاندھی نے انہیں پارٹی کا جنرل سکریٹری  اور مشرقی اتر پردیش کی ذمہ داری سپرد کی۔واضح ہوکہ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ شہر کی 2مساجد میں جمعہ کو ہوئی فائرنگ کے ہلاک شدگان کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی ۔ان میں 7 ہندوستان اور9پاکستانی نژادباشندے  شامل ہیں جبکہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم جمعہ کی نماز ادا کرنے کیلئے اسی مسجدکے قریب پہنچ چکی تھی جوبال بال بچ گئی۔ حملہ آور دہشت گرد 28سالہ برینٹن ٹیرینٹ نامی آسٹریلین ہے۔پولیس نے اسے گرفتار کر کے گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا جہاںسے پولیس ریمانڈ میں دیدیاگیا۔
مزید پڑھیں: - - - -پرینکاکی انتخابی مہم’’گنگا جمنی تہذیب یاترا‘‘شروع

 

 

شیئر: