Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین ویلز ٹائٹل: راجر فیڈرر کو شکست، ڈومنک فاتح رہے

واشنگٹن:سابق عالمی نمبر ون سوئس ٹینس اسٹار راجر فیڈرر چھٹی مرتبہ انڈین ویلز ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کا اعزاز نہیں جیت سکے۔ فائنل مقابلے میں انہیں آسٹریا کے ڈومنک تھائم نے ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کھیل میں واپس آتے ہو ئے شکست دیدی۔ گزشتہ ہفتے دبئی میں 100واں اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے والے راجر فیڈرر کو فیورٹ تصور کیا جا رہا تھا لیکن آسٹروی کھلاڑی نے تمام اندازے غلط ثابت کر دیئے۔ پہلا سیٹ 3-6سے ہارنے کے باوجود تھائم نے ہمت نہیں ہاری اور اگلے دونوں سیٹ3-6اور5-7سے جیت کر فائنل بھی اپنے نام کر لیا۔ میچ کے بعد تھائم نے کہا کہ مجھے خود بھی یقین نہیں آرہا کہ میں جیت چکا ہوں۔ فیڈرر جیسے سپر اسٹار کے خلاف فائنل میں کامیابی بہت بڑا اعزاز ہے ۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: