Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث عالمی گروہ گرفتار

ریاض۔۔۔ باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ مقامی حکام نے اندرون و بیرون ممالک ممنوعہ سرگرمیوں میں ملوث ایک گروہ گرفتار کرلیا۔ یہ تجارتی جعلسازی ، سعودیوں کے نام سے غیر ملکیوں کے کاروبار نیز اخلاق سوز سرگرمیوں ، شراب کے دھندے اور آبروریزی جیسی ناجائز سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ یہ اندرون و بیرون مملکت افراد پر مشتمل گروہ ہے ۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پبلک پراسیکیوشن کے افسران نے گروہ کے ساتھ تحقیقات کرکے مذکورہ حقائق دریافت کئے ہیں۔ پبلک پراسیکیوشن نے ترقی یافتہ ٹیکنالوجی اور مقررہ اسکیموں کے مطابق گروہ کے عناصر کے ساتھ کارروائی کی۔ ذرائع نے توجہ دلائی کہ گروہ کی سرگرمیوں اور اس کے ممبران کی نشاندہی کے سلسلے میں غیر سعودی پبلک پراسیکیوشن اداروں کا تعاون بھی شامل حال رہا۔ 

شیئر: