کویت۔۔۔ سعودی کویتی گروپ کو 400 ملین ڈالر میں شمسی توانائی سے بجلی تیار کرنےو الے اسٹیشن کا ٹھیکہ مل گیا۔ یہ گروپ سعودی کمپنی اکواپاور اور کویتی کمپنی مشاریع الطاقہ پر مشتمل ہے۔ شمسی توانائی بجلی گھر سلطنت عمان میں قائم کیا جائیگا۔ یہ 500 میگاواٹ بجلی تیار کرے گا۔ 33 ہزار مکانات کو بجلی مہیا ہوگی۔ 2021 کے اوائل میں تجارتی بنیادوں پر کام شروع کردے گا۔